ہومپاکستانالیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تیاریوں پر اہم جائزہ کمیٹی کا اجلاس

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تیاریوں پر اہم جائزہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(آئی پی ایس)عام انتخابات کی تیاریوں کا معاملہ ،الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تیاریوں پر اہم جائزہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے ،عام انتخابات میں کتنے پولنگ اسٹیشن ہونگے اس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں انتخابی عملے اور ان کی تربیت کس طرح کی جائے ،حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے اقدامات کے معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے ۔اجلاس میں انتخابی سامان اور اس کی ترسیل کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں انتخابی عملے میں اضافہ اور استعداد کار بڑھانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔