Monday, March 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور

اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی بدلتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔شرکا نے معاشی، توانائی اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی مشاورت کی۔اس موقع پر قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنانے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔