Saturday, March 28, 2026
ہومپاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد (سب نیوز) ‏صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 30 مارچ، 2026 بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا 30 مارچ 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 26 واں اور تیسرے پارلیمانی سال کا دوسرا اجلاس ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔