Saturday, March 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزاعزاز ہے کہ پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، خواجہ آصف

اعزاز ہے کہ پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی صورتحال میں الگ نہیں رہ سکتا، یہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ثالثی کرے، پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ تین مسلم ممالک اس وقت کوشش کر رہے ہیں کہ موجودہ جنگ روکی جائے اور خطے میں تباہی و بربادی کا سلسلہ ختم ہو۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل عاصم منیر کو جو مقام حاصل ہے، وہ خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کے لیے ہموار ماحول فراہم کیا ہے اور تینوں ممالک کی رائے شامل ہوگی، کیونکہ پوری مسلم امہ کی خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد پاکستان کا خطے اور عالمی برادری میں مقام بلند ہوا ہے اور پاکستان کو مسلم ممالک میں بھی باوقار حیثیت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد پاکستان نے بہترین سفارتکاری کا مظاہرہ کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ 70 سال کی تاریخ میں پاکستان کا موجودہ عالمی و علاقائی مقام منفرد ہے، اور پیچیدہ حالات کے باوجود پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود ملک اپنے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے میں کامیاب ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ تاریخ کا تقاضا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ثالثی کرے اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان کی خدمات یاد رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں پاکستان خطے سے الگ نہیں ہو سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔