Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

اسحاق ڈار کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ عبداللہ بن زاید النہیان خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فوری کشیدگی میں کمی کی ضرورت کا ذکر کیا اور کہاکہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مثر راستہ ہیں۔انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا، جس میں 3 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، اور پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ پختہ یکجہتی کو دہرایا۔ دونوں رہنماں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔