بگوٹا: (آئی پی ایس) کولمبیا میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 14 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کولمبیا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سی ون تھرٹی طیارہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوا، حادثہ پوتو مائیو ریجن میں پیش آیا جہاں کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوا اور اس میں 125 افراد سوار تھے۔
قبل ازیں کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ طیارے میں سوار 40 سے زائد افراد کی حالت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
کولمبین فضائیہ کے کمانڈر کے مطابق طیارے میں 114 مسافر اور 11 عملے کے ارکان سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
