Tuesday, March 24, 2026
ہومتازہ ترینتعلیمی اداروں کی بندش ناقابلِ قبول، فوری طور پر کھولے جائیں، ڈاکٹر ابرار حسین ملک

تعلیمی اداروں کی بندش ناقابلِ قبول، فوری طور پر کھولے جائیں، ڈاکٹر ابرار حسین ملک

اسلام آباد: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے خطے کی حالیہ جنگی صورتحال میں حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے نام پر تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہاہے کہ ہزاروں بچے پیدل سکولوں میں آتے ہیں جن کا فیول سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ پاکستان میں پہلے ہی اڑھای کروڑ بچے آوٹ آف سکول ہیں اور تعلیمی نظام آئے روز چھٹیوں کی وجہ سے پہلے ہی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

ایسے میں مزید بندش سے تعلیمی نظام کو ناقابل تباہی نقصان کا اندیشہ ہے۔ حکومت تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فوری اعلان کرے۔ گزشتہ روز یہاں سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ابرار حسین ملک کا کہنا تھاکہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کی بار بار بندش سے طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کا بوجھ صرف تعلیمی اداروں پر ڈالنا ناانصافی ہے، جبکہ دیگر شعبے معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے اور ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس معاملے پر نظرثانی نہ کی گئی تو نجی تعلیمی ادارے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، اس لیے ایسے فیصلوں سے گریز کیا جانا چاہیے جو طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔