Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خود کو بہترین ادارہ ثابت کیا ہے،چودھری خالد محمود

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خود کو بہترین ادارہ ثابت کیا ہے،چودھری خالد محمود

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے ایک بار پھر صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور ثابت کیا کے آئیسکو پاکستان کے پاور سیکٹر کی ایک بہترین صارف دوست ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے ۔چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود نے کہا ھے الحمدللہ ھم نے وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی ہدایات پر سو فیصد عمل کرتے ھوئے آئیسکو کے معزز صارفین کو ماہ رمضان اور خصوصی طور پر سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جس کے باعث آئیسکو کے معزز صارفین عبادات اور دیگر معمولات زندگی کو احسن انداز میں سر انجام دے سکے ۔

انجینیر چودھری خالد محمود نے بتایا کے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کے علاوہ سرکل ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر مانیٹرنگ رومز تشکیل دے گئے تھے جس میں چیف انجینئر کی سطح کے آفیسران نے سٹاف کے ہمراہ چوبیس گھنٹے ریجن بھر میں گرڈ اسٹیشنز اور الیون کے وی فیڈرز پر بجلی کی طلب و رسد بجلی کی بلا تعطل ترسیل اور سسٹم پر آنے والے فالٹز اور ان کے بروقت ازالے کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا اور الحمدللہ ماہ رمضان میں آئیسکو کے افسران و سٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حکومت کے عوام سے کئے گئے وعدے کو نبھایا اور اس سلسلے میں وہ ایسکو افسران اور خصوصی طور پر لائن سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشا اللہ ھم اپنی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے عید الفطر کے پرمست موقع پر بھی آئیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو سو فیصد یقینی بنائیں گئے اور اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ھے تاکہ ھمارے معزز صارفین عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ بھرپور طریقے سے منا سکیں انھوں نے کہا کہ ہمارا مطمن صارف ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ھے اور بہترین اور بروقت سروسز پر نہ کھبی سمجھوتا کیا ھے اور نہ ہی کھبی کریں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔