Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزمذہب کے نام پر تشدد قبول نہیں، سازشوں کے خلاف کھڑے ہیں: علما و مشائخ

مذہب کے نام پر تشدد قبول نہیں، سازشوں کے خلاف کھڑے ہیں: علما و مشائخ

راولپنڈی (آئی پی ایس ) فقہ جعفریہ کے علما و مشائخِ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں قومی یگانگت اور استحکامِ پاکستان کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علما و مشائخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے اختتام پر قومی یکجہتی اور اتحاد کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی جاری کئے، علما نے مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔علما و مشائخ نے دفاع وطن کیلئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے پاک افواج کے کردار کو سراہا۔

مولانا زاہد عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ وحدت علمائیاسلام کے چیئرمین کی حیثیت سے ہم اپنے ادارے پاکستان آرمی کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف افواج پاکستان کی نہیں بلکہ ہماری اور اہل وطن کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ۖ کے فرمان کے مطابق وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے

، گلگت بلتستان میں فوجی املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے عناصر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کیلئے ہم نے قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے، ہم ہر قسم کی داخلی و خارجی سازشوں کے خلاف ثابت قدمی سے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا الطاف حسین نے کہا کہ افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کا ہماری فوج نے بھرپور اور موثر جواب دیا، ہم پاکستانی ہیں

ہماری پہچان صرف اور صرف پاکستان ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، ہم نے اپنے مرکز میں فیصلہ کیا ہے کہ ہر گاں سے 20 افراد محاذ پر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک فخر ہے اور اللہ کی نعمت ہے جو ہمیں 27 رمضان کو حاصل ہوا، معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا، پوری قوم افغانستان کی بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان اور پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے۔

علامہ مرزا علی نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی بھی ریاست مخالف سرگرمی کا حصہ ہرگز نہ بنیں اور ملکی استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔علامہ ناظر عباس نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔علامہ توقیر عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی سالمیت کیلئے ہم افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔علامہ محمد حسین نجفی نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ مسلمان اور اسلام محفوظ رہیں تو پاکستان کو کبھی کمزور نہ ہونے دینا۔مولانا بشارت امامی نے کہا کہ ہم دفاع وطن کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے شہدااوران کے لواحقین کوخراج تحسین پیش کرتیہیں۔علمائے کرام نے شہدا کے درجاتِ کی بلندی اور ملکی سالمیت و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔