واشنگٹن پوسٹ(آئی پی ایس )واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام نے ایک فوجی اڈے کے اوپر غیر شناخت شدہ ڈرونز کا پتا لگایا ہے، جہاں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیٹھ رہائش پذیر ہیں۔ رپورٹ میں 3 ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈرونز کہاں سے آئے، یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ڈرونز کی موجودگی کے بعد حکام نے روبیو اور ہیگسیٹھ کو عارضی طور پر منتقل کرنے پر غور کیا،
تاہم ایک سینئر انتظامی اہلکار کے مطابق ابھی تک وہ دونوں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔اخبار کے مطابق امریکی فوج نے ممکنہ خطرات کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے، خاص طور پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جاری جنگ کے تناظر میں۔پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ پینٹاگون کے ترجمان شون پارنیل نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ سیکریٹری ہیگسیٹھ کی نقل و حرکت پر تبصرہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ممکن نہیں، اور اس بارے میں رپورٹنگ غیر ذمہ دارانہ ہے۔
