Thursday, March 19, 2026
ہومکامرسپائیدار قومی ترقی کے لیے تعلیمی نظام کو مارکیٹ پر مبنی مہارتوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے: سردار طاہر محمود

پائیدار قومی ترقی کے لیے تعلیمی نظام کو مارکیٹ پر مبنی مہارتوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے: سردار طاہر محمود

اسلام آباد: (سب نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے نوجوانوں کو ابھرتے ہوئے معاشی مواقع کے لیے تیار کرنے اور پائیدار قومی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے تعلیمی نظام کو مارکیٹ سے چلنے والی مہارتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔


جمعرات کو یہاں نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی موجود ہے جو کہ اگر صنعت اور عالمی منڈیوں کی جانب سے مانگی جانے والی جدید مہارتوں سے آراستہ ہو تو معاشی ترقی کا ایک طاقتور انجن بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مہارتوں اور کاروباری اور صنعتی شعبوں کی ضروریات کے درمیان کافی فرق ہے اور اس تفریق کو ختم کرنا بے تاکہ بےروزگاری کو کم ک کیا جا سکے اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے ۔


سردار طاہر محمود نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹیز، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنے نصاب کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ قریبی مشاورت سے ڈیزائن کریں تاکہ گریجویٹس عملی اور متعلقہ مہارت کے ساتھ جاب مارکیٹ میں داخل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سروسز، ای کامرس، انجینئرنگ، اور جدید مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ پاکستان کی برآمدات اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
آئی سی سی آئی کے صدر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگراموں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کرے اور صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں جدید تربیتی سہولیات کو بڑھائے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ پر مبنی مہارتوں سے بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔