اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال اور اس سے متعلق تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ، انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بھی گفتگو کی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ،خطے میں جاری صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
