اسلام آباد: (سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ہزاروں ملازمین نے عید الاونس روکے جانے کے خلاف چیئرمین سی ڈی اے بلاک کے سامنے دھرنا دے دیا۔
احتجاج کے دوران ملازمین نے ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کی گاڑی روک دی اور اس کے سامنے لیٹ کر احتجاج کیا۔
مظاہرے میں شریک ملازمین نے عید الاونس فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے باعث سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں امور مکمل طور پر بند ہو گئے، جس سے سرکاری کاموں میں تعطل پیدا ہو گیا۔
سی ڈی اے ملازمین کا عید الاونس روکنے کے خلاف احتجاج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
