اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیے،اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی بی وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں میں کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کریگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ میں بھی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کا ٹاسک آئی بی کے سپرد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئی بی حکومتی کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم اور کمیٹی کو پیش کرے گی، وزیراعظم نے قومی کفایت شعاری مہم پر 100 فیصد عملدرآمد کی ہدایات کی ہے۔
اس سے قبل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام اور عوام کے لیے ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے لیے اقدامات کا نفاذ ہوچکا ہے اور مزید پر کام جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
