Tuesday, March 17, 2026
ہومپاکستاناحتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی

لاہور(سب نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب)کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دیدی۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مریم نواز اورنواز شریف کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظور ی دی۔
نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ مریم نواز شریف اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی تاہم لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے لہذا عدالت تحقیقات بند کرنیکی حتمی منظوری دے۔احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔