Tuesday, March 17, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، امن کیلئے سفارتکاری اور بات چیت پر زور

اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، امن کیلئے سفارتکاری اور بات چیت پر زور

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران علاقائی امن و استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے سفارتکاری پر زور دیا۔ اسحاق ڈار سے قائمقام امریکی ناظم الامور زچری ہارکنرائیڈر نے ملاقات بھی کی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے موجودہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی صورتحال میں تازہ ترین پیشرفت اور اس کے وسیع تر اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے سفارتکاری اور بات چیت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔