Tuesday, March 17, 2026
ہوماسلام آبادسابق سینیٹر کامران مائیکل اور ایڈووکیٹ وحید جاویدکی اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات

سابق سینیٹر کامران مائیکل اور ایڈووکیٹ وحید جاویدکی اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق سینیٹر کامران مائیکل، ایڈووکیٹ وحید جاوید (کوآرڈی نیٹر وزیرِاعظم یوتھ پروگرام پنجاب برائے اقلیتیں)کے ہمراہ اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات کے لیے آئے اور انہیں وزیرِاعظم کی جانب سے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے چیئرپرسن کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران اقلیتوں سے متعلق امور اور نئے کمیشن سے وابستہ توقعات پر مختصر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں کیپٹن (ریٹائرڈ)بابر برنارڈ میسی، سیکریٹری جنرل پاتھ فائنڈر انٹر فیتھ ہارمونی انیشی ایٹو نے بھی اسفند یار بھنڈارا سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس ملاقات میں کمیونٹی سے متعلق امور اور اس بات کی اہمیت پر گفتگو ہوئی کہ قومی سطح پر فیصلہ سازی میں اقلیتوں کے نقطہ نظر کی موثر نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔