Monday, March 16, 2026
ہومپاکستانانفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر، ادیب، صحافی اور دانشور مفتی جمیل الدین احمد اسلام آباد میں انتقال کر گئے

انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر، ادیب، صحافی اور دانشور مفتی جمیل الدین احمد اسلام آباد میں انتقال کر گئے

اسلام آباد (سب نیوز)انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر، ادیب، صحافی اور دانشور مفتی جمیل الدین احمد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ مرحوم مفتی جمیل الدین احمد نے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پریس سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ۔مفتی جمیل الدین احمد درس وتدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے ،ان کی نمازِ جنازہ 17 مارچ بروز منگل دن 11 بجے H-8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی جمیل الدین احمد نے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور صلاحیتوں سے مقام حاصل کیا۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق احمد خلیل نے مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی جمیل الدین احمد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق خلیل نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔