Friday, March 13, 2026
ہومپاکستانایف آئی اے امیگریشن ونگ کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی ، غیر قانونی امیگریشن کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی ، غیر قانونی امیگریشن کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن ونگ، اسلام آباد زون نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر قانونی امیگریشن کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔13 مارچ 2026 کو معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران دو مسافروں چونگا چائے (پاسپورٹ نمبر M96860953)اور چونجا سن(پاسپورٹ نمبر M96860880) کو، جو پی آئی اے کی پرواز781 کے ذریعے کینیڈا جا رہے تھے

دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے ریفر کیا گیا۔تفصیلی جانچ پڑتال اور کینیڈین لائژن حکام کے ساتھ تصدیق کے بعد دونوں مسافروں کے کوریائی پاسپورٹس مشکوک/جعلی قرار پائے۔ صورتحال کے پیش نظر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا اور مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انہیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں جعلی دستاویزات کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ایف آئی اے اسلام آباد زون اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔ افسران غیر قانونی امیگریشن، دستاویزی جعلسازی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پوری لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔