Wednesday, March 11, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطی سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطی سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان مشرق وسطی سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اورسلامتی کونسل میں جاری مشاورت پر بھی گفتگو کی گئی، اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اورامن واستحکام کیلئے مسلسل رابطے ضروری ہیں، اس مقصد کیلئے سفارتی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔
دونوں رہنماوں نے موجودہ حالات میں باہمی رابطے اور سفارتی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ سفارتی تعاون سے مشرق وسطی و دیگرعلاقوں میں تنا کم اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔