راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ نے سمندری سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آپریشن محافظ البحر شروع کر دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی اور سمندری تجارت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے تحت توانائی کی ترسیل اور سمندری راستوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایسکارٹ کی کارروائیاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تعاون سے کی جا رہی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے سکواڈ جہازوں کی سکیورٹی کے لئے ایسکورٹ آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ موجودہ میری ٹائم صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے، پاک بحریہ محفوظ راہداری یقینی بنانے کیلئے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی فعال نگرانی اور کنٹرول کر رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی تقریبا 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے، اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور بلا تعطل رکھنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز اس وقت دو تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ایک تجارتی جہاز آج کراچی پہنچنے والا ہے۔
سمندری سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کا آپریشن محافظ البحر شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
