Tuesday, March 10, 2026
ہومتازہ ترینایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج، 42ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج، 42ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کرنے والے 42 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے قتل پر احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 48 ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیے۔ سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
عدالت نے 42 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔پولیس نے ملزمان کے مزید 4 روزہ جسمانی کی استدعا کی تھی، تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔