تہران (سب نیوز)ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے انتظامات جاری ہیں تاہم بسوں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی مقیم شہریوں سے فوری تعاون کی اپیل کی ہے، سفارتخانے کے مطابق واپسی کے لیے پاکستانی شہریوں کو پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی، جس کے بعد ان کی نقل و حرکت کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔مدثر ٹیپو نے واضح کیا کہ ایران میں موجود تمام پاکستانی شہری فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں تاکہ واپسی کے انتظامات کو موثر بنایا جا سکے۔
سفارتخانے نے شہریوں سے کہا ہے کہ جو ایران سے پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں دستیاب بسوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا جا سکے۔
ایران میں موجود پاکستانی فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں، پاکستانی سفیر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
