اسلام آباد(سب نیوز)مشرق وسطی میں جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے اہم اقدامات کرتے ہوئے سعودی عرب سے طویل المعیاد اقتصادی تعاون کے لیے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کو طویل مدتی اقتصادی تعاون کی 8 درخواستیں کر دیں جن میں موجودہ 5ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔پاکستان نے سعودی عرب کی حکومت سے ڈیفرڈ ادائیگی کے تحت تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس کے علاوہ اس کی مدت میں اضافہ کرنا، بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم 10 ارب ڈالر کی سکیورٹائزیشن کرنا اور دیگر امور شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 7ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف)کے تحت تیسری جائزے کی تکمیل کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی جامع اقتصادی تعاون کے پیکج پر مذاکرات کر رہے تھے۔
پاکستان کی سعودیہ سے 10سال کیلئے 5ارب ڈالر ڈیپازٹ اور تیل کی سہولت کی درخواست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
