Saturday, February 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل کی سرحد سے متصل اردن نے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا

اسرائیل کی سرحد سے متصل اردن نے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا

جورڈن(آئی پی ایس )اسرائیل کی سرحد سے متصل ملک اردن کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا ہے۔اردن کے وزیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان محمد معمانی نے بتایا کہ تباہ کیے گئے میزائلوں کا ملبہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر گرا۔انھوں نے کہا کہ اردن خطے میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ اولین ترجیح ملکی سلامتی اور لوگوں کی حفاظت ہے۔واضح رہے کہ جغرافیائی اعتبار سے اردن مشرقِ وسطی میں اتنہائی حساس مقام پر موجود ہے۔ اردن کی سرحدیں سعودی عرب، عراق اور شام کے علاوہ اسرائیل اور غربِ اردن کے ساتھ بھی لگتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔