اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان سے قطر اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ نے بھی رابطہ کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر بات کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے بلااشتعال افغان جارحیت کا موثر اور مناسب جواب دیا، پاکستان نے اپنے تحفظ کے لیے آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں کیں۔
ترجمان نے بتایا کہ رہنماوں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور بدلتی صورتحال میں قریبی رابطے میں رکھنے پر اتفاق کیا۔
افغان جارحیت، قطر اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ کا بھی پاکستان سے رابطہ، پاک افغانستان کشیدگی پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
