Friday, February 27, 2026
ہومتازہ تریننیب کی پانچ سال میں کھربوں روپے کی ریکوری، رپورٹ سینیٹ میں پیش

نیب کی پانچ سال میں کھربوں روپے کی ریکوری، رپورٹ سینیٹ میں پیش

اسلام آباد:(آئی پی ایس) سینیٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی پانچ سالہ ریکوریز کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت قانون نے تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں 11.565 ٹریلین روپے کی ریکوری کی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق پلی بارگین کے ذریعے 65 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے گئے، رضاکارانہ واپسی کی مد میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد جمع ہوئے۔

نیب کے مطابق سیٹلمنٹ کے تحت 38 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی، ریاستی اراضی کی مد میں 10 کھرب 98 ارب روپے مالیت کی زمین واپس لی گئی، متفرق ریکوریز کی مد میں 479 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد حاصل کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔