Friday, February 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزسرحد پر پاکستانی فوجی چوکیوں پر جوابی حملے شروع کر دیے: افغان طالبان کا دعوی

سرحد پر پاکستانی فوجی چوکیوں پر جوابی حملے شروع کر دیے: افغان طالبان کا دعوی

کابل(آئی پی ایس )افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی افواج نے سرحد کے ساتھ پاکستانی فوجی پوسٹوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو کہا کہ یہ اقدام حالیہ پاکستانی فضائی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

تاہم پاکستانی فوج یا دفتر خارجہ کی جانب سے افغان حکومت کے اس دعوے کے حوالے سے کوئی بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوجی حلقوں کی جانب سے بار بار اشتعال انگیزی اور خلاف ورزیوں کے جواب میں ڈیورنڈ لائن کے ساتھ پاکستانی فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحانہ کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بیان میں ڈیورنڈ لاین کے ساتھ موجود تنصیبات کا حوالہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان فوج کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کے خلاف شدید حملے شروع کر دیے ہیں۔ مشرقی افغانستان میں فوج کے ترجمان ولی اللہ محمدی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ننگرہار اور پکتیا میں پاکستان کے فضائی حملوں کے جواب میں… مشرقی زون کی سرحدی فورسز نے پاکستانی چوکیوں پر شدید حملے شروع کر دیے ہیں۔ان کا اشارہ صوبہ ننگرہار اور پکتیا میں ہونے والی کارروائیوں کی طرف تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔