Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانیو اے ای نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای نے دو ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے ای 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر سے نہیں نکالے گا، 2 ارب ڈالر کے ڈپیازٹس رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یو ای اے کی حکومت سے رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے، اس بار جو رول اوور ہوگا اس کی مدت زیادہ ہو گی۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پالیسی اہداف کے حصول کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سفارتکاری کو وسعت دیکرعالمی سطح پر پاکستان کا کردارمزید مضبوط بنایا،اس وقت ہم بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ کے اہم اور ہنگامہ خیز دورسیگزررہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی اداروں اورباہمی اقتصادی انحصار کے تصورات پر نظرثانی کی جا رہی ہے، جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں اور نئی عالمی صف بندیوں نے نیا منظرنامہ تشکیل دیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی حقیقتوں کا موثرجواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔