Thursday, February 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزنیٹ میٹرنگ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

نیٹ میٹرنگ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے 8 فروری 2026 تک جمع شدہ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

8فروری تک کی درخواستوں کو تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں بشمول کے۔الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی، تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس وقت تمام تقسیم کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک میں کل 5165درخواستیں 8فروری تک جمع ہیں، ان درخواستوں کے تحت کل 250.822میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر کا درخواستوں کے پراسس میں شفافیت برقرار رکھنے کے احکامات بھی دیے۔

وفاقی وزیر نے بجلی صارفین کو کسی بھی شکایات کی صورت میں 188پر درج کرنے کی درخواست کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔