کا بل: افغان حکومت کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ افغان حکام نے تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا جو چار ماہ سے زیادہ عرصے سے قید میں تھے۔ مجاہد نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ افغانستان اپنی پالیسی کے تحت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے،
آئندہ رمضان کے احترام کے پیش نظر، اور 16 تاریخ کو کابل پہنچنے والے سعودی وفد کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کیا گیا جو 12 اکتوبر 2025 کو افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر پیش آنے والے تصادم کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔ بیان کے مطابق رہا کیے گئے فوجیوں کو سعودی وفد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
