Wednesday, February 11, 2026
ہومکھیلٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو یو ایس اے کی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی۔

احسان عادل کو جسدیپ سنگھ کی جگہ امریکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جسدیپ سنگھ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں، وہ 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ احسان عادل پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان، دوسرا نیوزی لینڈ اور یو اے ای جب کہ تیسرامیچ پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔