Thursday, February 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزکسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا: فیلڈ مارشل

کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی(آئی پی ایس ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے دورہ کوئٹہ کے دوران سکیورٹی صورتِ حال پربریفنگ لی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیدعاصم منیر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، اںہوں نے زخمی فوجیوں، ایف سی، پولیس اہلکاروں سیملاقاتیں بھی کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ آخر میں فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بچانے میں جوانوں کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور تمام زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔