Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینآپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(آئی پی ایس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد اب مذاکرات کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ بات چیت کامیاب ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں تنازعات کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی کے بعد جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور قتل کے واقعات میں 95 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی شہر اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہو چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکینِ وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس سے داخلی سلامتی مزید بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔

سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کو آئندہ مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔