Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینچین کے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی وینکوور اور سربیا میں نمائش

چین کے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی وینکوور اور سربیا میں نمائش

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کینیڈا کے شہر وینکوور میں چینی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام چینی نیا سال منانے کے استقبالیہ میں پیش کی گئی۔

اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے خیال اظہار کیا کہ چینی نئے سال کو بیرون ملک بڑے پیمانے پر پزیرائی حاصل ہوتی ہے اور اس کی قدر کی جاتی ہے اور وہ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے شانداراسپرنگ فیسٹیول گالا کے منتظر ہیں۔

اسی دن، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو سربیا میں سمیڈریوو اسٹیل پلانٹ اور نوویساڈ روما ایکسپریس وے پر “مالا ٹنل” کے تعمیراتی مقامات پر بھی پیش کیا گیا۔ چین اور سربیا کے تعمیراتی کارکنوں نے اسکرین کے سامنے چینی نئے سال کی مسرت اور گرم جوشی کو محسوس کیا اور کہا کہ وہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے منتظر ہیں۔ پراجیکٹ سائٹ پر چین اور سربیا کے معماروں نے چینی نئے سال کی مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔