Thursday, February 5, 2026
ہومپاکستانڈی جی ایف آئی اے تبدیل،عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات ، نوٹیفیکیشن سب نیوز پر

ڈی جی ایف آئی اے تبدیل،عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات ، نوٹیفیکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پنجاب نے راؤ عبدالکریم کو نیا انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لیے تین نام بھجوائے گئے تھے، جن میں سے راؤ عبدالکریم کا انتخاب کیا گیا۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب موجودہ آئی جی رفعت مختار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، جبکہ عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ڈی جی ایف آئی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔