ہومتازہ ترینبیورو کریسی کے لیے بڑی اور اچھی خبر کی تفصیلات اور نوٹیفکیشن سب نیوز پر

بیورو کریسی کے لیے بڑی اور اچھی خبر کی تفصیلات اور نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)بیوروکریسی کے لیے ایک بڑی اور اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔ ڈیپارٹمینٹل سلیکشن بورڈ (ڈی ایس بی ) کے اجلاس سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن 365 نے حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمینٹل سلیکشن بورڈ کا 3 فروری کو ہونے والا اجلاس بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور بورڈ ممبران کی عدم دستیابی کے باعث موخر کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیپارٹمینٹل سلیکشن بورڈ کا نیا اجلاس اب 13 فروری کو منعقد ہو گا، جس میں اہم ترقیاتی معاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ڈیپارٹمینٹل سلیکشن بورڈ کے تحت PSP، PAS، OMG اور ایکس کیڈر کے افسران کی ترقیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس کے دوران افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔