اسلام آباد (آئی پی ایس )فرانس کے سفارتخانے نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تمام متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
