Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینآئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیا

آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیا

دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج کے لیے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت دونوں ملکوں میں بنگلا دیش کے کسی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں کینسل کر دی گئی۔

بنگلا دیش کے صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک صحافی کو 20 تاریخ کو ایکریڈیشن کے ہونے کی تصدیقی ای میل آئی مگر بعد میں ایکریڈیشن مسترد ہونے کی ای میل بھیج دی گئی۔

بنگلا دیش کے سینئر صحافی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ٹیم نہیں بھی کھیلتی ہے تب بھی آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایگریڈیشن جاری کرتا ہے۔

بنگلا دیش کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیموں نے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آئی سی سی کی جانب سے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایگریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔

امزاد حسین نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایگریڈیشن مسترد کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اب تک بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی جس کے باعث تنازع مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

بنگلا دیشی صحافیوں کے ورلڈ کپ ایکریڈیشن کا معاملہ
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی میڈیا نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے کووریج کرنے والے خواہشمند صحافیوں کی فہرست مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیشی صحافیوں کے ایکریڈیشن کا پراسس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی صحافیوں نے پہلے بھارت میں تمام میچز کوور کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا، بنگلا دیشی صحافیوں کو سری لنکا میں ہونیوالے میچز کیلئے ایکریڈیشن جاری کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔