Tuesday, January 27, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی: موسی گینگ کے پانچ ارکان گرفتار

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی: موسی گینگ کے پانچ ارکان گرفتار


اسلام آباد: اسلام آباد تھانہ کورال پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والی متعدد وارداتوں میں مطلوب موسی گینگ کے پانچ ارکان، جن میں سرغنہ بھی شامل ہے، گرفتار کر لیا۔


گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی اور قیمتی گھڑیاں برآمد کی گئیں، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد، محمد جواد طارق نے بتایا کہ ملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔


ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کر رہی ہے تاکہ شہر میں جرائم کی شرح کو کم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔