اسلام آباد (سب نیوز)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات ، پاکستان اور امریکہ کے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سیالکوٹ کے فعال کاروباری کمیونٹی کی تعریف کی اور پاک امریکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے امکانات پر زور دیا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تجارتی تعلقات قائم ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ،امریکہ اور پاکستان منصفانہ اور متوازن تجارتی تعلقات کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں ۔
امریک ناظم الامور نے فورورڈ اسپورٹس، فیسرٹ امریکن کارپوریشن لیمٹڈ، اور سی اے اسپورٹس کا بھی دورہ کیا، جو کہ سیالکوٹ کی سپورٹس گڈز انڈسٹری کے معروف برانڈز ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے سیالکوٹ ایئر پورٹ کا بھی دورہ کیا اور ایئر سیال کی قیادت سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور اس کے لوگوں میں گہری سرمایہ کاری کی خواہش رکھتا ہے ۔
