کابل(آئی پی ایس )افغانستان پر قابض طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آریانہ نیوز اور افغان انٹرنیشنل نے روسی عہدیدار ضمیر کابولوف کے بیان کا حوالہ دیا جس میں روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے پر روس کا امریکا سے نہ کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی رواں سال کوئی اجلاس ہے۔ضمیر کابولوف کے مطابق روس اور امریکا نے افغانستان کیحوالے سیکوئی براہ راست مذاکرات بھی نہیں کیے ہیں۔ادھر مڈل ایسٹ آئی نے بیان دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے افغان باشندوں کی امریکا میں آبادکاری کے لیے قطر میں قائم کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مڈل ایسٹ آئی کے مطابق افغانستان سے انخلا کیبعد افغان باشندوں کو عارضی طور اس کیمپ میں رکھا گیا تھا۔
افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
