گلگت (آئی پی ایس)قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہ زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب جلال آباد اور اوشکھنداس کے عوام راستے کی خستہ حالی کی وجہ سے سخت پریشانی کے عالم ہیں۔
ہر آنے والی حکومت جھوٹے وعدے کر کے ووٹ لیتی ہے اور پھر غائب ہوجاتی ہے۔اب عوام نے بہت بردشت کیا ہے۔اور نہیں کرینگے اس لیے اوشکھنداس اور جلال آباد کے عوام تیار رہیں چہلم کے بعد سخت احتجاج کرینگے۔اور اگر پھر بھی اس حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا تو گلگت کی طرف لانگ مارچ کرینگے اور دھرنے دینگیاس لیے جلد از جلد اس راستے کا نوٹس لے کر اس کا حل نکالے۔
جلال آباد اور اوشکھنداس روڈکی خستہ حالی کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں ، شاہ زمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
