اسلام آباد(سب نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جب کہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رجب کاچاند نظر آگیا ہے اور یکم رجب کل 22 دسمبرکو ہوگی۔یکم رجب 22 دسمبر اور شبِ معراج 27 رجب 16 جنوری کو ہوگی۔
