ہومتازہ ترینعمران خان اے کے بھانجے کے ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت

عمران خان اے کے بھانجے کے ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی اے عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے لاء افسر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

حسان نیازی کی جانب سے فیصل صدیقی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ حسان خان نیازی کے والد حفیظ اللہ خان نیازی پیش ہوئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ عرفان خان لودھی پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاء افسر پیش نہ ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔