Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانعرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عرفان صدیقی مرحوم کے بڑے صاحبزادے عمران خاور صدیقی کوایڈوائزر مقرر کر دیا۔

اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے کو دینا چاہتے تھے۔

عمران صدیقی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور اس حیثیت سے سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے تھے جس کے باعث وہ سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔