Tuesday, March 3, 2026
ہومتازہ ترینچیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل

چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادنے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر کی یونین کونسلز میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل کر لیا۔

ترجمان ایم سی آئی کے مطابق چیف آفیسر نے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی تھیں کہ جہاں بھی بغیر ڈھکن کے مین ہول موجود ہیں، انہیں فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے۔احکامات کے بعد یونین کونسلز کی فیلڈ ٹیموں نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے آج ہی تمام نشاندہی شدہ کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کر کے انہیں مکمل طور پر کور کر دیا۔ایم سی آئی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہو تو اس کی فوری اطلاع متعلقہ یونین کونسل کو دیں، تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔