ہومپاکستانمریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )صوبہ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی ہے جبکہ تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت اداکی جارہی ہیں۔

مریم نواز کا کہناتھاکہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور صاحب تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے لہذا حکومت ضروریات کیلئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔مریم نواز نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے اور جلد تکمیل کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔تبلیغی اجتماع کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیاکہ اجتماع کیلئے رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی، تبلیغی اجتماع کیلئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔وزیراعلی کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور لاڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔