نوشہرو فیروز(آئی پی ایس )سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکووں نے صفایا کردیا۔ایم این اے ذوالفقار علی کے مطابق 4مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کرگھرمیں داخل ہوئے اور رات ڈھائی سے 5بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔
ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے، اس دوران ڈاکو گاڑی بھی لے گئے جو بعد میں مورو بائی پاس پر چھوڑگئے جب کہ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکووں کے ساتھی موجود تھے۔ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ ڈکیتی کی ورادات ہے،کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، وزیراعلی سندھ، وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے فون پرواقعے کی تفصیلات معلوم کی ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات اور ڈاکووں کو تلاش کررہی ہے۔
