Tuesday, October 21, 2025
ہوماوورسیزاسلام آباد کے معروف بزنس وفد کے اعزاز میں جدہ میں پُرتکلف عشائیہ

اسلام آباد کے معروف بزنس وفد کے اعزاز میں جدہ میں پُرتکلف عشائیہ

جدہ (خالدنواز چیمہ) اسلام آباد سے آنے والے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جدہ کی معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے جدہ پارک میں ایک پُرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات رانا ادریس احمد (النفی اسٹیٹ اینڈ بلڈرز)، چوہدری منصور علی (عثمانیہ کنسٹرکشن) اور چوہدری طارق (121 ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز) شامل تھے۔
۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
شرکاء نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ معاشی و سرمایہ کاری معاہدے باہمی ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کا وژن 2030 اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف ایک دوسرے کے ہم آہنگ ہیں، جن سے دونوں برادر ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ پیش کیا گیا، اور یادگاری گروپ فوٹو لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔